وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ شرم الشیخ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

فہرستِ مضامین

شرم الشیخ: وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم نے دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں امن، خصوصاً غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

روانگی کے موقع پر مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کہا۔

وزیراعظم کے اس اہم دورے کو علاقائی امن کے تناظر میں ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں