ننگرپارکر کے علاقے گاؤں ڈھہ کاڑک میں زرعی مقاصد کے لیےپانی کی مشینیں لگانے کے تنازع پر کاڑک برادری کے دو گروپوں میں شدید تصادم ہوا، جس میں کُلہاڑیوں اور گولیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 70 سالہ مبارک کاڑک اور 50 سالہ رانجهو کاڑک موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں افراد کو گولیاں اور کُلہاڑیاں لگیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم میں کاڑک برادری کے دونوں فریقین کے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، تاہم ابھی مزید تفصیلات نہیں دی جا سکتیں۔ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔