لاہور:شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تمام واقعات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ہنجروال کے علاقے میں پیش آیا جہاں 28 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ دوسرا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا جہاں ایک 40 سالہ شخص کی لاش اس کے گھر کی پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی۔
تیسری لاش نواب ٹاؤن سے ملی ہے، جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جا رہی ہے، تاہم تاحال اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان پر بظاہر کوئی واضح تشدد کے نشانات نظر نہیں آئے، تاہم اصل وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد چلے گا۔