پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، 3400 کارکن گرفتار

فہرستِ مضامین

لاہور: پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک پرتشدد مظاہروں میں ملوث 3 ہزار 400 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں گرفتار افراد کی تعداد 326 ہو گئی ہے، جبکہ دیگر اضلاع سے بھی سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز تقاریر، توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی جاری ہے، اور گرفتاریاں مخصوص فہرستوں اور ویڈیوز کی مدد سے عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کارروائی مؤثر اور منظم انداز میں کی جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور، مریدکے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا تھا، جس کے باعث عوامی و ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں