کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 22 ایکڑ زمین قبضے سے چھڑالی

فہرستِ مضامین

کراچی: اینٹی انکروچمنٹ فورس کی جانب سے افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، جس کے دوران 22 ایکڑ سرکاری زمین کو قبضے سے واگزار کرا لیا گیا ہے۔

انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق، آپریشن کے دوران افغان بستی میں قائم 280 گھروں اور 6 دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ افغان مہاجرین نے تقریباً 40 سال قبل اس زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا، جبکہ یہ اراضی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی ملکیت ہے۔

شایان انجم کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر افغان بستی کی 214 ایکڑ زمین کو قبضے سے خالی کرانا ہے، جس کے لیے مرحلہ وار آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق، آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں