وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس جاری، عسکری قیادت اور وفاقی وزراء کی شرکت

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور افغان طالبان کی جانب سے ممکنہ جارحیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بارڈر سیکیورٹی کے پس منظر میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ، افغان پناہ گزینوں کی صورتحال، اور ممکنہ ردِعمل سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں، اور قومی سلامتی سے متعلق پالیسی امور پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں