کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کی 18ویں برسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے جمہوریت کی روشنی کو جلا بخشی، اُن کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔ شہداء نے ناقابلِ شکست حوصلے، غیر متزلزل وفاداری اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ہونے والے سانحہ کارساز کو آج 18 سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شہدائے کارساز کی یاد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔