محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانی آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، سانحہ کارساز پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سانحۂ کارساز کی 18ویں برسی پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور جمہوریت کے دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور جمہوریت کی بحالی کے مشن پر قائم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحۂ کارساز جیسے المناک حملے کے بعد بھی شہید بی بی نے ہمت نہ ہاری، زخمی کارکنوں کی عیادت کی، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانی آج بھی ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد کو جمہوریت کے ان شہداء کی قربانیوں سے تقویت ملتی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں