خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس،پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری،ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری

فہرستِ مضامین

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔

عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللّٰہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلاء کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں