چین میں کمیونسٹ پارٹی نےکرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئرجرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے برطرف کردیا

فہرستِ مضامین

بیجنگ: چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن الزامات پر فوج کے 9 اعلیٰ جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا۔

چین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بدعنوانی کے خلاف ایک بڑے اقدام میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے نو سینئر فوجی جنرلوں کو پارٹی اور مسلح افواج سے نکال دیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ان نو افراد نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی اور ان پر بڑی رقم خردبرد کرنے سمیت سنگین نوعیت کے دیگر الزامات ہیں، اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا۔

چین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے افراد میں سے زیادہ تر فوج میں سینئر عہدوں پر فائز تھے اور پارٹی کے بااثر سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے، اس کے علاوہ اعلیٰ جرنیلوں میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر وانگ ہوبن بھی شامل ہیں، ہی ویڈونگ چینی فوج میں دوسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز تھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں