اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوحہ میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والی آئندہ میٹنگ میں ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ ایسا نظام نہایت ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی جانب دہشت گردی کے خطرے کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے، جسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہ