پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچز کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں خصوصی ٹریفک پلان جاری

فہرستِ مضامین

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 اکتوبر بروز پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچز کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی اسٹیڈیم تک ٹیموں کی موومنٹ کے پیشِ نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 310 ٹریفک افسران شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تعینات کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موومنٹ کے دوران درج ذیل متبادل راستوں کا استعمال کریں:

  • مارگلہ روڈ سے کھنہ کی طرف جانے والے شہری فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
  • سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے کیلئے فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔
  • راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والے پشاور موڑ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
  • آئی جے پی روڈ کے مسافر سبزی منڈی روڈ کو بطور متبادل راستہ اپنائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات، اسکول ٹائمنگ اور رش کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے، لہٰذا شہری اضافی وقت لے کر نکلیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 پر ٹریفک صورتحال سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں