حسین آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اسنیچرز گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

فہرستِ مضامین

حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں پولیس نے اسنیچرز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، 9 اکتوبر 2025 کو یونٹ نمبر 4، لطیف آباد کے علاقے سے چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل (کرائم نمبر 207/2025، دفعہ 397، 34 تعزیراتِ پاکستان) کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی اور سجاد ولد اکبر لنجوانی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق لیاری کراچی سے ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ دونوں ملزمان اس سے قبل بھی حسین آباد پولیس مقابلے (کرائم نمبر 206/2025، دفعات 353، 324، 401، 399، 34) میں مطلوب تھے۔

کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل بمعہ گولیاں اور مذکورہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ مجاہد جتوئی کے خلاف کرائم نمبر 208/2025 جبکہ سجاد لنجوانی کے خلاف کرائم نمبر 209/2025 کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اسنیچنگ اور اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں