اسلام آباد: پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج افغانستان کا اہم دورہ کرے گا، جہاں افغان حکام کے ساتھ تجارتی تعلقات اور سرحدی معاملات زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان “ون ڈاکومنٹ رجیم” کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، جو سرحدی انتظامات کو آسان اور مربوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور حالیہ کشیدہ حالات یا کسی موجودہ واقعے سے اس کا براہِ راست تعلق نہیں ہے۔
وفد کی افغان حکام سے ملاقاتوں میں بارڈر مینجمنٹ، تجارت کے فروغ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان بارڈر سیکیورٹی اور تجارتی سرگرمیوں پر نئے چیلنجز سامنے آئے ہیں۔