راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ بولنگ ، جنوبی افریقہ نے صرف 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا

فہرستِ مضامین

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ کا سلسلہ انتہائی کمزور رہا جس کی وجہ سے قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے محض 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ مہمان ٹیم نے یہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے مکمل کر لیا۔

آج کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ پہلے سیشن میں وکٹیں تیزی سے گریں۔ کپتان بابر اعظم صرف 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان 18 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے، جبکہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر پر آوٹ ہوئے۔ آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمون ہارمر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 68 رنز کا ہدف ایڈم مرکرم کے 42 اور ریان ریکلٹن کے 25 رنز کی بدولت صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے تھے جب کہ مہمان ٹیم نے 404 رنز بنا کر برتری حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں