پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان اور سندھ میں اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات اور سونا برآمد

فہرستِ مضامین

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان اور سندھ میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

گوادر کے علاقے پلیری میں کارروائی کے دوران 201 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح پسنی کے علاقے پراگ سے 42 کلوگرام آئس اور بدوک روڈ چیک پوسٹ سے 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔

مزید برآں حب بائی پاس پر ایک مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 250 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ پکڑی گئی منشیات اور سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 36.10 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

کوسٹ گارڈز نے تمام برآمد شدہ منشیات اور سونا قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں