سپریم کورٹ نے افغان شہری کو شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔


جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ نے مؤقف اپنایا کہ وفاق نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والا افغان مرد پاکستان اوریجن کارڈ اور شہریت کا حقدار ہے، تاہم حکومت نے شہریت دینے والے حصے پر اعتراض اٹھایا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق اب تک 117 درخواست گزار سامنے آ چکے ہیں، جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے: “یہ تو وہ ہیں جو سامنے آگئے ہیں۔”


نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایسے افراد کے لیے ویلڈ ویزا ضروری ہے۔ جس پر جسٹس ہلالی نے کہا: “یہ دیکھنا ہوگا کہ کوئی دیوار پھلانگ کر آیا یا دروازے سے داخل ہوا۔”

عدالتِ عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں