کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں مختارکار کے گھر ڈکیتی، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور 80 لاکھ روپے کی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں

فہرستِ مضامین

کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے نشاط کمرشل میں مسلح ڈاکوؤں نے مختیارکار گدا حسین ابڑو کے گھر میں ڈکیتی کی، جہاں اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور تقریباً 80 لاکھ روپے کی قیمتی اشیاء ، آئی فون، زیورات، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ لوٹ لیے۔

واردات گزشتہ روز پیش آئی، جس کے بعد درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر کے ملازم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ گھر کے ملازم نے دو افراد کے نام بھی بتائے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے نوشہرہ فیروز میں خصوصی چھاپے مارے اور کچھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی اور انٹیلیجنس ٹیمیں ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں