کراچی: نیا آباد میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کا مطلوب کارندہ گرفتار

فہرستِ مضامین

کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) نے جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیاآباد میں دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گروپ) کا کارندہ گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت تنویر عرف ولری ولد فقیر محمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث تھا اور جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا۔

مزید برآں، ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے اور وہ 2024 میں بھی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں