محکمہ ماحولیات کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری و نجی سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے، اور خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ عمران شیخ نے کہا کہ پہلی بار خلاف ورزی پر 1 سے 5 لاکھ روپے اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ یہ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں، اور 19 سے 30 اکتوبر کے دوران لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچ گیا تھا۔