پشاور یونیورسٹی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
سی سی پی او کے مطابق دھماکا پرانے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث آگ دیگر گولا بارود تک پھیل گئی اور مزید دھماکے ہوئے، جبکہ بلڈنگ کا ایک حصہ بھی گر گیا۔
پولیس نے تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا اور تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا۔ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے، جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں امدادی کام انجام دے رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں لگتا۔