پنجاب حکومت کا عوام کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان

فہرستِ مضامین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس اور اسپیدو بس کے مسافروں کو سفر کے دوران ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گرین الیکٹرک بس میں بھی شہری سفر کے دوران ٹکٹ خریدنے کی پابند نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آبادگاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور غیر معمولی حالات میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ذاتی گاڑی کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں دنیا عالمی معاشی بحران کا شکار ہے اور حالات کے بہتر ہونے کے ساتھ عوام پر اقتصادی بوجھ کم کیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں