پاسدارانِ انقلاب کےانٹیلی جنس چیف مجید خادمی کی شہادت کی تصدیق 

فہرستِ مضامین

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے 38 ویں روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ مجید خادمی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

آج پیر کو ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس چیف میجر جنرل خادمی پیر کو علی الصبح امریکہ اور اسرائیل کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے ایرانی رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھنے اور انہیں ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خادمی کو 2025 کے موسم گرما میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ میں محمد کاظمی کی ہلاکت کے بعد انٹیلی جنس ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

انہیں پاسدارانِ انقلاب کے اندرونی ڈھانچے میں انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے حوالے سے نمایاں ترین ناموں میں شمار کیا جاتا تھا۔ جون 2025 میں پاسدارانِ انقلاب کے اس وقت کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور (جو موجودہ جنگ میں قتل ہو چکے ہیں) کے فیصلے کے تحت انہیں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا، جو ملک کے حساس ترین اور با اثر ترین عہدوں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل وہ پاسدارانِ انقلاب کے اندر ہی معلومات کے تحفظ کی تنظیم (پروٹیکشن آف انفارمیشن آرگنائزیشن) کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

علاوہ ازیں وہ 2018 سے 2022 تک وزارتِ دفاع میں معلومات کے تحفظ کی تنظیم کے سربراہ کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں