پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت منگل کو کور کمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں ایران کے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ’یہ غیر ضروری کشیدگی پیدا کر رہے ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کور کمانڈرز فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتک اری کے لیے پُرعزم ہے۔‘
’پاکستان ایک ذمہ دار فریق کے طور پر علاقائی سلامتی کے استحکام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔‘
کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ’یہ غیر ضروری کشیدگی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ ایران کے سعودی عرب پر حملے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے تحمل اور محتاط رویہ ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔‘