خطے میں پائیدار امن کا عزم: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی حالیہ ثالثی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اب تک کی کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قیادت نے تمام اطراف سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک پرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے فریقین کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے اس عمل میں شامل تمام فریقوں کے خلوص اور عزم کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان آنے والے تمام وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایک بار پھر یقین دلایا کہ انہیں ریاست کی جانب سے بھرپور تعاون اور بہترین مہمان نوازی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں