پی سی بی کا سخت فیصلہ! سری لنکن کپتان داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی

فہرستِ مضامین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے آل راؤنڈر داسن شناکا پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق، لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے شناکا کو سائن کیا تھا، مگر وہ ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی دستبردار ہو گئے، جو معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھی۔ نتیجے میں شناکا اب پی ایس ایل 12 میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پی سی بی کا بیان:

“پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔”

داسن شناکا نے پی سی بی کے ذریعے پاکستان کے عوام، شائقین اور کرکٹ برادری سے معافی مانگتے ہوئے کہا:

“میں پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دل سے افسوس کرتا ہوں۔ پاکستان کے شائقین، لاہور قلندرز کے فینز اور پوری کرکٹ کمیونٹی سے خلوص دل سے معذرت چاہتا ہوں۔
پی ایس ایل ایک باوقار اور شاندار ٹورنامنٹ ہے۔ میرے اس اقدام سے بہت سے لوگ مایوس ہوئے، خاص طور پر قلندرز کے شائقین جنہیں میں نے مایوس کیا — ان سب سے معافی چاہتا ہوں۔”

شناکا نے مزید کہا:
“دستبرداری کے وقت میرے پاس کوئی دوسرا ٹورنامنٹ شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا۔ پاکستانی شائقین کے لیے میرے دل میں بہت احترام ہے۔ میں نے پاکستان میں ہمیشہ بہترین وقت گزارا ہے۔
امید ہے کہ مستقبل میں نئی لگن اور شائقین کے اعتماد کے ساتھ میں پی ایس ایل میں واپس آ سکوں گا۔”

پی سی بی کا یہ فیصلہ پی ایس ایل کے قوانین کو مضبوط بنانے کا واضح پیغام ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ داسن شناکا اس پابندی کے بعد کیسے واپسی کرتے ہیں۔

نوٹ: داسن شناکا اب PSL 12 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں