اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

فہرستِ مضامین

اسلام آباد اور گرد و نواح میں پیر کی صبح اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زمین لرزی، تاہم خوش قسمتی سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے صبح تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، گوجر خان اور ٹیکسلا میں بھی زلزلہ ریکارڈ ہوا، جبکہ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، چارسدہ، سوات، بونیر، چترال، نوشہرہ اور صوابی سمیت کئی علاقوں میں لوگوں نے لرزش محسوس کی۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 170 کلومیٹر بتائی گئی، جس کے باعث جھٹکوں کا دورانیہ مختصر رہا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ چند سیکنڈ تک جاری رہا، جبکہ اس کے بعد ہلکے آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں