ڈاکووں نے تمام حدیں پار کرلیں تعلیمی ادارے بھی غیر محفوظ کورنگی پولیس مکمل ناکام

فہرستِ مضامین

آج دن میں کورنگی لانڈھی کے علاقے میں ڈاکووں کی سرکاری اسکول میں لوٹ مار

خواتین اور مرد اساتذہ کو یرغمال بنانے والے ملزمان نے بدتمیزی بھی کی۔

مسلح ڈاکووں نے اسکول میں موجود اسٹاف کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر موبائل فون نقدی زیورات لوٹے اور فرار ہوگئے

لوٹ مار کی واردات گورنمنٹ بوائیز پرائمری اسکول کے ٹی ایس 16 میں پیش آئی۔

واضج رہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں سرکاری اسکولوں میں لوٹ مار کی ایک ہفتہ کے دوران دوسری واردات ہے

اس سے قبل پہلی واردات لانڈھی کے اسکول اے 37 میں پیش آئی تھی جہاں سے پنکھے اور پانی کی موٹر بھی چوری کرلی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس سرکاری اسکولوں میں نقب زنی کرنے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں