توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ جاری,کس کس نے تحفے بٹورے؟

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کی جانب سے توشہ خانہ کا نیا سہ ماہی ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں جنوری سے مارچ 2026 کے دوران اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب سمیت متعدد وفاقی وزراء اور اہم عہدیداران ان شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اس عرصے کے دوران قیمتی تحائف موصول ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق تمام متعلقہ شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں، جبکہ جاری فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔

فہرست میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے نام بھی بطور وصول کنندگان شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق یہ تفصیلات سہ ماہی بنیادوں پر عوامی شفافیت کے لیے جاری کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں