’’ آئیے مل بیٹھ کر فائنل دیکھتے ہیں‘‘ بھارت نے محسن نقوی کو دعوت نامہ بھیج دیا

فہرستِ مضامین

محسن نقوی کو بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت موصول ہوگئی ہے، تاہم ان کے ممکنہ دورۂ بھارت سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے یہ دعوت نامہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، جو موجودہ سیاسی اور سفارتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے کہ محسن نقوی بھارت جائیں گے یا نہیں۔

آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے، جہاں دنیا بھر کی توجہ اس بڑے کرکٹ ایونٹ پر مرکوز ہوگی۔

دوسری جانب رواں ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس بھی دو مرحلوں میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا آن لائن اجلاس 21 مئی کو ہوگا، جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمد آباد میں رکھی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس کو آئی پی ایل فائنل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس کے باعث مختلف کرکٹ بورڈز کے نمائندوں کی بھارت آمد متوقع ہے۔ اس اجلاس میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

تاہم موجودہ پاک–بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ محسن نقوی کی احمد آباد آمد غیر یقینی دکھائی دیتی ہے، اور اس حوالے سے آخری فیصلہ اسلام آباد میں حکومتی سطح پر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں