محمد باقر قالیباف کو ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کی قیادت مل گئی

فہرستِ مضامین

ایران میں اہم سفارتی سرگرمیوں اور امریکا کے ساتھ جاری حساس مذاکرات کے بیچ، ایرانی سیاست میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی “فارس” کے مطابق Mohammad Bagher Ghalibaf کو ایک مرتبہ پھر ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمانی ارکان نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں قالیباف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔

محمد باقر قالیباف اس وقت امریکا کے ساتھ جاری اہم مذاکرات میں بھی ایران کی نمایاں سیاسی آواز سمجھے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی دوبارہ کامیابی کو تہران میں طاقت کے تسلسل اور موجودہ پالیسیوں پر اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں