عید پر گوشت کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ، ماہرینِ صحت کی اہم ہدایات

فہرستِ مضامین

عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کے دوران ماہرینِ صحت نے شہریوں کو کھانے پینے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لذیذ پکوانوں سے لطف ضرور اٹھائیں، مگر اعتدال کو نظر انداز نہ کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق عید کے دنوں میں گوشت اور مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال معدے اور نظامِ ہاضمہ پر بوجھ ڈال سکتا ہے، خاص طور پر شدید گرمی کے موسم میں بدہضمی، تیزابیت اور پیٹ کے دیگر مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عید کے فوراً بعد گیسٹرو اور معدے کی بیماریوں کے مریضوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، جبکہ نیم پکا یا غیر معیاری گوشت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کے مریض، شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد گوشت کے استعمال میں خاص احتیاط کریں اور اپنی طبی کیفیت کو مدِنظر رکھیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ ہاضمہ بہتر رکھنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، جبکہ پھل، ادرک، دہی اور گُڑ جیسی غذائیں خوراک کا حصہ بنائی جائیں تاکہ معدہ متوازن رہے اور صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں