بلدیہ میر عالم روڈ پر فائرنگ کا واقعہ، دو افراد جاں بحق

فہرستِ مضامین

کراچی کے علاقے بلدیہ میر عالم روڈ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سربلند خان ولد فرید خان (عمر تقریباً 40 سال) اور طلحہ ولد سربلند خان (عمر تقریباً 17 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں باپ اور بیٹا تھے۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں اور محرکات پر تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فریقین کے درمیان ماضی میں ایک تنازع چل رہا تھا جس کے نتیجے میں ایک قتل کا مقدمہ بھی درج ہو چکا تھا جو اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بلدیہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے۔ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں