فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ سے فائنل تک، مکمل شیڈول اور اہم تاریخیں

فہرستِ مضامین

فٹبال کے شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ 2026 FIFA World Cup کا آغاز 11 جون سے ہونے جا رہا ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ تاریخی ٹورنامنٹ 39 روز تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کی بہترین ٹیمیں اور سپر اسٹار کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

مداح ایک بار پھر Lionel Messi، Cristiano Ronaldo، Kylian Mbappe اور Harry Kane جیسے بڑے ناموں کو ایکشن میں دیکھیں گے، جبکہ نوجوان ستارے Lamine Yamal، Arda Guler اور Yan Diomande بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ورلڈ کپ 2026 کی اہم تاریخیں

11 جون:  میکسیکو بمقابلہ جنوبی افریقہ – افتتاحی میچ، Mexico City میں

12 جون:  کینیڈا بمقابلہ بوسنیا و ہرزیگووینا، امریکہ بمقابلہ پیراگوئے

14 جون:  جرمنی بمقابلہ کوراساؤ – کوراساؤ پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا

15 جون:  اسپین بمقابلہ کیپ وردے – کیپ وردے کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ

16 جون:  ارجنٹینا بمقابلہ الجزائر، آسٹریا بمقابلہ اردن

   ارجنٹینا اپنے عالمی ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گا

لیونل میسی اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلیں گے

اردن پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں میدان میں اترے گا

17 جون: پرتگال بمقابلہ کانگو، ازبکستان بمقابلہ کولمبیا

کرسٹیانو رونالڈو اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے

  * ازبکستان پہلی مرتبہ عالمی کپ میں کھیلے گا

ناک آؤٹ مرحلے کا شیڈول

27 جون:  گروپ مرحلے کا اختتام

28 جون تا 3 جولائی:  راؤنڈ آف 32

4 تا 7 جولائی:  راؤنڈ آف 16

9 تا 11 جولائی:  کوارٹر فائنلز

14 تا 15 جولائی:  سیمی فائنلز

18 جولائی: تیسری پوزیشن کا میچ

19 جولائی: ورلڈ کپ فائنل

گروپ مرحلے کے دلچسپ اور بڑے مقابلے

ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں کئی سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے:

13 جون:  برازیل بمقابلہ مراکش

14 جون:  نیدرلینڈز بمقابلہ جاپان

16 جون:  فرانس بمقابلہ سینیگال

17 جون: انگلینڈ بمقابلہ کروشیا

18 جون:  میکسیکو بمقابلہ جنوبی کوریا

20 جون:  جرمنی بمقابلہ آئیوری کوسٹ

20 جون: نیدرلینڈز بمقابلہ سویڈن

22 جون:  ناروے بمقابلہ سینیگال

22 جون:  ارجنٹینا بمقابلہ آسٹریا

24 جون:  جنوبی افریقہ بمقابلہ جنوبی کوریا

25 جون:  جاپان بمقابلہ سویڈن

26 جون:  ناروے بمقابلہ فرانس

26 جون: یوراگوئے بمقابلہ اسپین

27 جون: کولمبیا بمقابلہ پرتگال

فٹبال کا عالمی میلہ

48 ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا عالمی فٹبال ایونٹ ہوگا۔ تین میزبان ممالک میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف تجربہ کار سپر اسٹارز بلکہ نئی نسل کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

فٹبال کے شائقین کے لیے 11 جون سے 19 جولائی تک کا عرصہ سنسنی، ڈرامے، یادگار گولز اور عالمی فٹبال کے سب سے بڑے مقابلوں سے بھرپور ہونے والا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں