عاشورہ کے بعد نماز جنازہ اور تدفین؟ آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

فہرستِ مضامین

ایرانی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد متوقع ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی حتمی تاریخ اور وقت تاحال طے نہیں کیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق تدفین اور نماز جنازہ کی تمام ترتیبات کے بارے میں تفصیلی معلومات متعلقہ ہیڈکوارٹرز کی جانب سے عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ بعض ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ 28 فروری 2026 کو تہران میں رہبر اعلیٰ کے کمپاؤنڈ پر ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں آیت اللہ خامنہ ای جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ایرانی میڈیا نے اگلے روز ان کی وفات کی تصدیق کی تھی۔

ان رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بمباری کے روز وہ خود بھی رہبر اعلیٰ کے دفتر میں موجود تھے اور حملے کے وقت کے حالات کے بارے میں اہم معلومات رکھتے ہیں۔

اس معاملے پر عالمی سطح پر گہری دلچسپی پائی جا رہی ہے، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مزید سرکاری تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں