مردان کے قریب پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ روٹین فلائٹ پر تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور افسران و جوانوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔