آبنائے ہرمز پر فیس کی ایرانی تجویز، قطر نے حمایت سے انکار کر دیا

فہرستِ مضامین

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی کسی بھی ایرانی تجویز کی فی الحال حمایت نہیں کرے گا۔

ایک بیان میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اگر ایران اس حوالے سے کوئی باقاعدہ منصوبہ یا ماڈل پیش کرتا ہے تو اسے اپنے مؤقف کے حق میں ٹھوس دلائل دینا ہوں گے، جس کے بعد قطر اس تجویز کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ قطر کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کا بنیادی راستہ آبنائے ہرمز ہے، اس لیے اس اہم بحری گزرگاہ پر کسی دوسرے ملک کا کنٹرول یا ایسی پابندیاں قابل قبول نہیں ہوں گی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے امید ظاہر کی کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بعد آئندہ 30 روز کے دوران بحری نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی معمول کی سطح کے قریب واپس آ جائیں گی

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں