عاصم اظہر کی شادی نہیں، منگنی ہوسکتی ہے؟ نجومی کا دعویٰ

فہرستِ مضامین

معروف نجومی علی محمد نے پاکستانی شوبز ستاروں کے مستقبل سے متعلق نئی پیشگوئیوں کا اظہار کرتے ہوئے کئی معروف شخصیات کی شادی، منگنی اور کیریئر کے امکانات پر اپنی رائے دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران علی محمد سے بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت مختلف فنکاروں کے مستقبل کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

عاصم اظہر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رواں سال ان کی شادی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں، تاہم منگنی ہونے کا امکان موجود ہے۔

ہانیہ عامر کے بارے میں علی محمد کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے آثار نظر نہیں آتے، البتہ ان کے کسی بین الاقوامی منصوبے میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

سجل علی کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکارہ اپنی توجہ مکمل طور پر کام پر مرکوز رکھیں گی اور ممکنہ طور پر انہیں کسی بین الاقوامی فلم یا بڑے پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ادھر احد رضا میر کے بارے میں نجومی کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس سال زیادہ تر اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات میں الجھے رہیں گے اور ان کی توجہ کیریئر پر مرکوز رہے گی۔

یاد رہے کہ جون 2025 میں گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ قربت کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں