ٹرمپ کا متنازع بیان: چاہتا تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود ہر شخص کو نشانہ بنا سکتا تھا

فہرستِ مضامین

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک متنازع بیان دیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے صحافی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایرانی عوام آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اس قدر جذباتی ہیں اور ان کی وفات پر رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، “میرا خیال تھا کہ ایرانی عوام خامنہ ای کو پسند نہیں کرتے، لیکن جنازے میں ان کے لیے لوگوں کے جذبات دیکھ کر حیرانی ہوئی۔”

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر امریکا چاہتا تو خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شریک تمام افراد کو نشانہ بنا سکتا تھا، تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول، اگر ایسا کیا جاتا تو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہ رہتا۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ ایران اور امریکا نے باہمی رضامندی سے جاری مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مستقبل میں بات چیت دوبارہ شروع ہونے کا امکان موجود ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں