شکیرا نے امباپے کا راز سب کے سامنے کھول دیا

فہرستِ مضامین

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے مشہور گانے “Dai Dai” کی میوزک ویڈیو میں شرکت کے لیے سب سے پہلے رضامندی ظاہر کرنے والے فٹبالر کلیان مباپے تھے۔

یہ انکشاف فرانس کی مراکش کے خلاف دو صفر سے کامیابی کے بعد سامنے آیا، جہاں جیلیٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مباپے نے ایک گول اسکور کیا اور ایک شاندار اسسٹ دے کر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ سے قبل شکیرا نے مباپے کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی میوزک ویڈیو کے لیے سب سے پہلے مثبت جواب دینے والے مباپے تھے، اور وہ اس تعاون پر ہمیشہ ان کی شکر گزار رہیں گی۔

شکیرا کے مطابق مباپے نے میوزک ویڈیو کے آغاز میں استعمال ہونے والے نعرے “We Are Ready” کی اجازت بھی دی، جو 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شکیرا کی اس میوزک ویڈیو میں صرف مباپے ہی نہیں بلکہ فٹبال کے کئی بڑے نام بھی شامل ہوئے، جن میں لیونل میسی، ہیری کین، جمال موسیالا، لوئس ڈیاز اور وینیسیئس جونیئر بھی شامل ہیں۔

ادھر فرانس اور مراکش کے میچ کے دوران شکیرا اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں، جہاں انہوں نے مباپے کے والد ولفریڈ مباپے کے ساتھ ایک یادگار سیلفی بھی بنائی، جسے بعد میں انہوں نے سوشل میڈیا پر “Mr. Mbappé” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں شکیرا اور مباپے کے مداح اس دلچسپ پس منظر پر تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں