کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر نواز وڑائچ نے 2,063 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل جی ایم کورائی 948 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دیگر عہدیداروں کے نتائج کے مطابق عزیر غوری نائب صدر منتخب ہوئے، جنہوں نے 893 ووٹ حاصل کیے، جبکہ نذیر شر 805 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سیکریٹری کے عہدے پر ارشد شر 1,370 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ غلام رحمان کورائی 1,197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ریاض کورائی 1,520 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جبکہ ناظم چنہ 729 ووٹ حاصل کر سکے۔ لائبریرین کے عہدے پر فہیم منگی 1,412 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ غلام اسحاق 1,174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ خزانچی کی نشست پر کاشف نذیر بلوچ کامیاب قرار پائے۔
واضح رہے کہ عامر نواز وڑائچ اس سے قبل بھی کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں، اور ان کی دوبارہ کامیابی کو وکلا برادری کے اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔