گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سندھ حکومت کی کامیاب کاروائی سے آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت گندم ذخائر اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی بلال میمن، سیکریٹری خوراک غلام عباس نائچ اور دیگر حکام کی شرکت
صوبے بھر میںگندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 15 لاکھ 44 ہزار 194 بوریاں تحویل میں لی گئیں۔ چیف سیکریٹری سندھ
تحویل میں لی گئی گندم کا مجموعی وزن ایک لاکھ 54 ہزار 419 میٹرک ٹن سے زائد ہے، چیف سیکریٹری سندھ
کشمور میں 5 لاکھ 12 ہزار 740، گھوٹکی میں 3 لاکھ 77 ہزار 108 اور لاڑکانہ میں ایک لاکھ 74 ہزار 155 گندم کی بوریاں تحویل میں لی گئیں
سکھر میں ایک لاکھ 59 ہزار 626، قمبر شہدادکوٹ میں 88 ہزار 985 اور خیرپور میں 67 ہزار 25 بوریاں ضبط، اجلاس کو بریفنگ
کراچی غربی میں 40 ہزار، نوشہروفیروز میں 25 ہزار 837 اور دادو میں 19 ہزار 450 گندم کی بوریاں تحویل میں لی گئیں
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیوں سے مارکیٹ میں گندم کی رسد بہتر ہوئی، چیف سیکریٹری سندھ
کراچی میں آٹے کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
حیدرآباد میں آٹی کی قیمت 125 روپے، سکھر میں 122 روپے مقرر کی گئی ہے۔
میرپورخاص میں 118، شہید بینظیرآباد میں 122 اور لاڑکانہ میں 118 روپے مقرر کی گئی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی سندھ حکومت کی بروقت مداخلت کا براہِ راست نتیجہ ہے، آصف حیدر شاہ
ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں، چیف سیکریٹری کی ہدایت
کسی لائسنس یافتہ تاجر کو گندم روکنے یا مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں، آصف حیدر شاہ
لائسنس یافتہ تاجر قانون اور لائسنس کی شرائط کے مطابق گندم فروخت کرنے کے پابند ہیں، چیف سیکریٹری
گوداموں، فلور ملز، آٹا چکیوں اور تجارتی مراکز کی باقاعدہ انسپیکشن کا حکم
تمام ڈویژنل کمشنرز کے فلور ملز مالکان سے اجلاس، آٹے کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی گئی
بہتر گندم رسد کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے، چیف سیکریٹری سندھ
محکمہ خوراک کو تاجروں، فلور ملز اور آٹا چکیوں کا تعلقہ وار ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت
گندم ذخائر، اسٹوریج گنجائش اور روزانہ اجرا کی تفصیلات یومیہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کی جائیں، آصف حیدر شاہ