بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری کی ملاقات

فہرستِ مضامین

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں گورننس، انتظامی امور اور سرکاری کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات، انتظامی امور اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں گورننس اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید تیز کیا جائے اور انتظامی نظام کو مؤثر بنا کر عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں