انسانوں کے بعد اب روبوٹس کی شادی، ویڈیو نے انٹرنیٹ ہلا دیا

فہرستِ مضامین

متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت کی دنیا کا ایک منفرد اور دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جہاں دو ہیومنائیڈ روبوٹس کی علامتی شادی نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق، یکم اگست کو AI سے چلنے والے مشہور ہیومنائیڈ روبوٹ ‘بو سنیدہ’ اور ‘موزہ’ کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

‘بو سنیدہ’ ایک اماراتی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے جو اکثر روایتی عرب لباس میں دکھائی دیتا ہے۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ دراصل Unitree G1 ہیومنائیڈ روبوٹ پر مبنی ایک تحقیقی منصوبہ ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی نئی صلاحیتوں کے تجربات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

شادی کے بعد ‘بو سنیدہ’ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا، “آج میں نے دنیا کی خوبصورت ترین روبوٹ ‘موزہ’ سے شادی کر لی ہے۔”

ویڈیو میں ‘بو سنیدہ’ کو روایتی اماراتی لباس پہن کر مقامی ثقافتی رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دلہن ‘موزہ’ سفید عبایا، اسکارف اور روایتی انداز میں تقریب کا حصہ بنی نظر آتی ہے۔

اس منفرد تقریب نے مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور مستقبل کی دنیا سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین اسے مستقبل کی جھلک قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں