وزیراعظم کی مداخلت کے بعد ایم ڈی کیٹ کی تاریخ تبدیل، وجہ بھی بتا دی گئی

فہرستِ مضامین

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے 16 اگست 2026 کو ہونے والا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔

کونسل کے مطابق امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا مقصد ٹیسٹ کے انعقاد کو مزید شفاف، محفوظ، منظم اور امیدواروں کے لیے آسان بنانا ہے، تاکہ تمام انتظامات بہتر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف امتحان کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، جبکہ امتحانی طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور دیگر تمام انتظامات پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔ اگر مستقبل میں مزید کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق باقاعدہ اطلاع جاری کی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی نے امیدواروں، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور سرکاری اعلانات کے لیے کونسل کی آفیشل ویب سائٹ اور مستند ذرائع سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی سے امیدواروں کو ہونے والی ممکنہ دشواری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں