تین ممالک کے دفاعی معاہدے پر ایران نے کیا کہا؟

فہرستِ مضامین

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ایران کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین امریکی افواج کے استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ایرانی ترجمان نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ اگر کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کو کھولا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق عمان کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ کی ضمانت نہیں دیتا اور اس معاملے میں امریکا معاہدے کا فریق نہیں۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان فی الحال براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے دونوں جانب پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون ایران کے خلاف خطرہ تصور نہیں کیا جا رہا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں