صدر مملکت کی مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی، جبکہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق بھی کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور دیگر مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔

دوسری جانب صدر مملکت نے ہارون اختر خان کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں