فلموں کی دھک دھک گرل اب ٹی وی پر کیا کرنے جارہی ہیں؟

فہرستِ مضامین

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ تقریباً 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن اسکرین پر بطور میزبان واپسی کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری جلد ہی مراٹھی کوئز شو ’کون ہونار کروڑپتی‘ (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی۔ یہ شو امیتابھ بچن کے مقبول پروگرام ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کا مراٹھی ورژن ہے۔

شو کی انتظامیہ نے منگل کو پہلا پرومو جاری کیا، جس میں مادھوری ڈکشٹ روایتی مہاراشٹری انداز میں دکھائی دیں۔ اداکارہ نے سبز اور سنہری ساڑھی کے ساتھ روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری نتھ پہن رکھی تھی۔

پرومو میں مادھوری مراٹھی زبان میں شو کا تعارف کراتے ہوئے کہتی ہیں کہ اب کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ان کے مطابق یہ پروگرام مہاراشٹر کے گھروں میں گفتگو کا ایک نیا سلسلہ شروع کرے گا اور کھیل کا انداز بدل دے گا۔

مادھوری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شو کا پرومو شیئر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اس نئے سفر کے آغاز اور ایسا گیم شو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں جو علم، خوابوں اور امکانات کے گرد گھومتا ہے۔

مادھوری کی ٹی وی پر یہ واپسی ان کے مداحوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے، خصوصاً اس لیے کہ وہ طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر کسی شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں