ایران کے خلاف طویل جنگ، امریکی فوجیوں میں ذہنی دباؤ بڑھنے کا دعویٰ

فہرستِ مضامین

ایران کے خلاف جاری طویل جنگ اور مسلسل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر موجود اہلکاروں میں شدید ذہنی دباؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات متعدد اہلکاروں نے مبینہ طور پر سمندر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔

ایک اہلکار کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، تاہم عملے نے انہیں روک لیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسے متعدد واقعات پیش آئے اور کئی اہلکاروں کو جہاز کے عملے نے خودکشی کی کوشش سے باز رکھا۔

رپورٹس میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ بعض امریکی سینیٹرز نے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات اہلکاروں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پر تعینات ہیں، جس کے باعث اہلکاروں پر طویل تعیناتی کے اثرات سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں