”اگر میں ماں ہوتی تو…“ فریحہ پرویز کے بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی

فہرستِ مضامین

معروف پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اولاد اور والدین کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے بچے ہوتے تو وہ ان کی حفاظت اور بہتر پرورش کیلئے اپنی زندگی ان پر نچھاور کردیتیں۔

احمد علی بٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں فریحہ پرویز نے اولاد نہ ہونے اور والدین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بیٹے یا بیٹی کی ماں ہوتیں تو انتہائی محتاط انداز میں ان کی پرورش کرتیں اور اپنی زندگی بچوں کیلئے وقف کردیتیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ وہ خود بھی بچپن کے مختلف مراحل سے گزری ہیں، اس لیے انہیں اندازہ ہے کہ بچوں کی زندگی میں کھیل، تعلیم اور دیگر سرگرمیاں کتنی اہم ہوتی ہیں۔

فریحہ پرویز نے والدین کو بچوں کی صحت اور تربیت پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض والدین بچوں کو زیادہ وقت مصروف رکھنے کیلئے آئی پیڈز اور ٹیبلٹس دے دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اللہ کی عطا کردہ اولاد جیسی نعمت کی قدر کریں اور بچوں کی مناسب دیکھ بھال کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

فریحہ پرویز کے مطابق اولاد ایک نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ آزمائش بھی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ دنیا میں بچے کو لانے کے فیصلے کے ساتھ اس کی پرورش، حفاظت اور ضروریات پوری کرنے کی ذمہ داری بھی پوری کریں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں